گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ،افتتاحی روز گلبرگ اورنج اور گرین کی کامیابیاں

گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کے افتتاحی روز گلبرگ اورنج اور گرین نے اپنے میچ جیت لئے۔ سیکریٹری یوتھ ہاکی کلب مصطفیٰ جمیل نے لیگ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ ہاکی کلب کے زیر اہتمام کراچی ہاکی لیگ کے اشتراک سے گلبرگ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کے افتتاحی روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گلبرگ ہاکی کلب اورنج نے پاک فلیگ کلب کو چار کے مقابلے میں 8 گول سے جبکہ گلبرگ اورنج اور گلبرگ گرین کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا میچ 7-7 گول سے برابر رہا، مہمان خاص کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مجلس عاملہ کے رکن و یوتھ ہاکی کلب کے سیکریٹری مصطفی جمیل نے ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا،

تعارف: newseditor