ونٹر کپ کراچی وومن باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے10دسمبر کو ہونگے

 

ونٹر کپ کراچی وومن باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلے10دسمبر کو ہونگے

 

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی ڈویژن باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون

سے ایک روزہ ونٹر کپ کراچی وومن باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے اتوار10دسمبر کو صبح10بجے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں منعقدہ ہونگے،

سیکریٹری کراچی ڈویژن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کی گرلز و وومن کلاس کے باکسرز تمام ویٹس میں حصہ لیں گی۔

اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔باکسرز کے وزن و ڈراز ہفتہ9دسمبر کو سہہ پہر3 تا شام5بجے شام مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہونگے۔

 

 

error: Content is protected !!