پشاور میں بین صوبائی مردوخواتین اتھلیٹکس مقابلوں کا آغاز ہو گیا،

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں منعقدہ تین روزہ بین الصوبائی اتھلیٹکس ایونٹ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے،سندھ،بلوچستان،پنجاب،کے پی،آزاد جموں کشمیرسمیت گلگت بلتستاں کی ٹیموں کے درمیاں مقابلہ گا،ہر ٹیم 20لڑکیوں اور 20لڑکوں پر مشتمل بنائی گی ہے، اس ایونٹ میں 280سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

اتھلیٹکس مقابلوں میں مرد اور خواتین کے 24مقابلے منعقد کیے جائے گے، گیمز میں لانگ جم،ریلے،جیولن تھرو سمیت دیگر گیمز شامل ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےپشاور میں اسپورٹس کمپلیکس بین الصوبائی اتیھٹکس گیمز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ تمام تعلیمی اداروں میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دیا جائے گا,ہمارے وہ بچے نیشنل انٹرنیشنل تک جائیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے, اج میری خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات ہوئی اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ کے پی گورنمنٹ اسپورٹس کے اوپر بہت بڑے پیمانے پر خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ کورونا کی وجہ سے اسپورٹس کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ ہم اسپورٹس نیشنل پالیسی لے کر آرہے ہیں جس میں زیادہ تر فوکس ہمارے بچوّں کے اوپر ہونگے۔پاکستان ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی ہے۔

error: Content is protected !!