گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کے دوسرے روز مزید چار میچز کے فیصلے

گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کے دوسرے روز مزید چار میچز کے فیصلے ہوگئے۔ مہمان خاص سابق انٹر نیشنل ہاکی پیلئر تسنیم عثمانی نے سابق قومی ہاکی پیلئر سلمان شیخ کے ہمرہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کھیل کے گر سکھائے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ ہاکی کلب کے زیر اہتمام کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کے دوسرے روز یوتھ ہاکی کلب اور پاک فلیگ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوتھ ہاکی کلب نے پاک ایچ سی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی, فاتح ٹیم کے عدیان خان نے دو اور زین عابدین نے ایک گول اسکور کیئے، جبکہ پاک فلیگ کی جانب سے علی اواب اور مجتبیٰ لودھی نے گول کرکے خسار کم کرنے کی کوشش کی، دوسرے میچ میں ربانی ایچ سی نے گلبرگ گرین ایچ سی کو 5-6 سے شکست دیدی

فاتح ٹیم کے وجاہت دو گول، تنویر، شاہد، زیر عباس اور حر عباس ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے تاہم فاتح ٹیم گلبرگ گرین کے حسن طارق کی پیش قدمی کو روکنے میں ناکام رہی، حسن طارق فاتح ٹیم کے ڈیفنس کو پاش پاش کرتے ہوئے پانچ بار گیند کو جال میں پھیکنے میں کامیاب رہے، گلبرگ اورنج ایچ سی اور یوتھ ایچ سی کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا میچ بھی دلچسپ رہا، گلبرگ اورنج کے مبشر آصف اور نوفیل سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 ایک سے کامیابی دلادی، یوتھ ہاکی کلب کا واحد گول عمر نے کیا، دوسرے روز چوتھا میچ ربانی ہاکی کلب اور پاک فلیگ کے درمیان کھیلا گیا، ربانی کلب نے مخالف کو باآسانی 2-7 سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم کے ظہیر رضا اور وجاہت بالترتیب چار اور تین بار گیند کو جال کی راہ دیکھانے میں کامیاب رہے

پاک فلیگ ہاکی کلب کے مجتبیٰ لودھی اور عبداللہ حسن نے ایک ایک گول کرکے خسارہ کم کیا، دوسرے دن کے مہمان خاص سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر تسنیم عثمانی اور سابق قومی ہاکی پیلئر سلمان شیخ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں کھیل کے گر سیکھائے، تسنیم عثمانی کا کہنا تھا کہ فائف اے سائیڈ ہاکی کا مستقبل ہے، کم کھلاڑیوں اور چھوٹے گراؤنڈ کے باوجود یہ فارمیٹ فٹنس کا امتحان ہے، کامیابی کے لئے کھلاڑی اپنی فٹنس پر توجہ دیں،

error: Content is protected !!