سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کردیا گیاہے۔ وہ یکم اکتوبر سےاس عہدےکا چارج سنبھالیں گی۔
اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔
تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ انہوں نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 88-1987 میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔
وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔
وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔