ملیر یکجہتی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) ملیر کے سینئر کھلاڑیوں نے ملیر یکجہتی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، اس ٹورنامنٹ میں علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف،مہاجر قومی موومنٹ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، اہل حدیث اور جماعت اسلامی کے عہدیداران نے شرکت کی، تقریب میں شریک مہمانوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ علاقے کے نوجوانوں کے لئے اہم پیش رفت ثابت ہونگے، اور عنقریب آنے والے دنوں میں اس طرح کے مقابلے منعقد کئے جاتے رہیں گے، اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اے ٹو اور القریش کے مابین کھیلا گیا، القریش نے مقررہ آٹھ اورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز اسکور کیے

جو کے اے ٹو نے 2 وکٹ کے نقصان پر اسکور پورا کرلیا، القریش کی جانب سے طارق قریشی نے 40 نعمان قریشی نے 25 اور احسن عباس نے 10 رنز اسکور کئے، اے ٹو کی جانب سے زبیر، ہمزہ اور عباس نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اے ٹو کی ٹیم نے 100 رنز 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، حمزہ علی خان نے 40 ٫ زبیر احمد نے 30 اور سعد علی نے 15 رنز اسکور کیے، حمزہ علی خان فائنل میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ اے ٹو کے دانش علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بولر،القریش کرکٹ کلب کے طارق قریشی کو بہترین بیٹسمین جبکہ محمد زبیر کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹ ایمپائر شمیم انصاری، توقیر احمد خان، شمیم مطیع، سلیم قریشی،آفتاب عالم، محمد خالد، نور خان، انور علی، رضی احمد خان اور کاشف احمد فاروقی بھی شامل تھے۔۔۔

error: Content is protected !!