محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اورکزئی میں آل پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والی سائیکل ریس میں ملک بھر سے 34 سائیکلسٹ کی شرکت کی
سرسبز پہاڑوں کے دامن میں منعقدہ ریس میں سائیکلسٹ کیلئے 17.5 کلومیٹر کا دشواگزار ٹریک رکھا گیا تھا
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل رائے کاشف آمین اور سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائکلنگ فیڈریشن تھے
اس موقع پر کرنل رائے کاشف آمین کا کہنا تھا کہ سائیکل ایونٹ کا انعقاد پرامن اورکزئی کی علامت ہے،
ایونٹ کا مقصد سیاحت کو فروغ اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، اس طرح کے ایونٹس ہر سال منعقد کئے جائینگے
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاست اشتیاق جان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے نوجوانوں کو بھی ایسے کھیلوں کے مواقعوں میں شامل کیا جائے گا،ضم اضلاع میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ضم اضلاع میں سیاحتی منصوبے لارہے ہیں،
خیبرپختونخوا کے سائیکلسٹ نے دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو پہلی تینوں پوزیشنز پر مات دیدی۔سائیکل ریس میں پشاور کے یوسف نے 30منٹ 52 سیکنڈ کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔پشاور کے صادق اللہ نے 31 منٹ 7 سیکنڈ کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبرپختونخوا کے عمران ایک سیکنڈ کے فاصلے پر تیسری پوزیشن حاصل کر سکے۔