انگلش فاسٹ بائولر سٹیورٹ بورڈ کا اعزاز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سٹیورٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں آسڑیلیا کے سابق فاسٹ بائولر گیلن میگراتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، سٹیورٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 563 ہو گئی ہے ، انہوں نے یہ وکٹیں 159 ٹیسٹ میچوں کی 292 اننگز میں 27.84 کی اوسط سے حاصل کی ہیں

 

آسڑیلیا کے سابق فاسٹ بائولر گیلن میگراتھ نے 563 وکٹیں 124 ٹیسٹ میچوں میں 21.64 کی اوسط سے حاصل کی تھیں ، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب بائولرز کی فہرست میں اس وقت پہلی پوزیشن پر سری لنکا کے مرلی دھرن، دوسرے نمبر پر آسڑیلیا کے آنجہانی شین وارن، تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن جبکہ چوتھی پوزیشن پر آسڑیلیا کے گیلن میگراتھ ہیں۔

error: Content is protected !!