عمر اکمل امریکا چلے گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر قومی کرکٹر عمر اکمل امریکا چلے گئے ہیں۔کرکٹر عمر اکمل ہمیشہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اب ان کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہ امریکا چلے گئے ہیں۔ اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں کیا۔

عمر اکمل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ذاتی میٹنگز کے سلسلے میں امریکا جا رہا ہوں، اگر سب اچھا ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کچھ عرصہ امریکا میں قیام کروں، سپورٹرز سے دعاؤں کی ضرورت ہے جیسے ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔

عمر اکمل کو پابندی کے خاتمے کے بعد رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی، وہ سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلے لیکن ناکام رہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اچانک امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ عمر اکمل امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اپنا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا تھا، خاص طور پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے ان کا پاکستان کے لیے کھیلنا انتہائی مشکل تھا۔

واضح رہے کہ سمیع اسلم سمیت کئی کرکٹرز اس وقت امریکا میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

error: Content is protected !!