فائیوسٹار ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

فائیو سٹار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پشاور میں شروع ہوگیا جس کا باضابطہ افتتاح پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر خان نے کیا ، افتتاحی میچ میں عیسیٰ خیل زلمی نے شاہین کرکٹ کلب کو 37 رنز سے شکست دیدی ، جمخانہ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عیسیٰ خیل زلمی کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ بیس اوورز میں 167 رنز بنائے جس میں عبدالرحمان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز ناٹ آئوٹ بنائے ، طاہر 48 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے

شاہین کلب کی طرف سے مصور اور اسماعیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں شاہین کلب کی پوری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،اسماعیل 37 اور قاسم 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، عیسیٰ خیل کلب کی جانب سے فاروق ، عبدالرحمان ، فیض اللہ، ابوبکر اور کامران نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، اس طرح میچ میں عیسیٰ خیل زلمی کی ٹیم نے 37 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

تعارف: newseditor