نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے تمام تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

صوبائی حکومت کے زیر اہتمام کل سے شروع ہونے ہونیوالی نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کیلئے تمام تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں گزشتہ روز وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ ٹائیگرز ہاکی ٹیم کٹ کی رونمائی کی ، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈی ایس او چارسدہ تحسین اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ہاکی ٹرف افتتا ح کے موقع پر نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی میں ملاکنڈ ٹائیگرز نے اپنے نئی کٹ کی رونمائی وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے ہاتھوںسے کی

اس موقع پر ملاکنڈ ٹائیگرز فرنچائز کے مالک وجیہہ الحسن نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل ہاکی لیگ سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا بلکہ قومی کھیل کو بھی فروغ ملے گا اور صوبے کے تمام ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے موقع ملے گا جس کا سارا کریڈٹ صوبائی حکومت، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک اور ان کی ٹیم کو جا تا ہے جنہوں نے قومی ہاکی کھیل کو پھر سے زندہ کیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل سطح پر ہاکی لیگ کا انعقاد ممکن بنایا ۔

error: Content is protected !!