بنوں میں کے پی کے والی بال اکیڈمی کا افتتاح ہوگیا

خیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے بنوں میں کے پی کے والی بال اکیڈمی کا افتتاح ہوگیا’ افتتاح صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد وقار اورصوبائی سینئر نائب صدر فقیر محمد نے کیا اس موقع پر اکیڈمی کے کوچ لائق محمد خان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شفیق اللہ خان،سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور رشید خان،سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب اللہ خان،ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس احسان اللہ خان،چک بال کے انٹر نیشنل ریفری’ ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نظام الحق،فٹسال اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے نصیب الرحمان،پاکستان والی بال ٹیم کے کھلاڑی مراد جہان،مراد وزیر،مصور خان،سابق کھلاڑی حبیب خان،شاد محمد خان،سینئر کوچ عادل شاہ سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑی اور شائقین موجود تھے

۔اپنے خطاب میں والی بال ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری خالد وقار نے اور فقیر محمد خان نے کہا کہ دسمبر میں کرکٹ کے طرز پر والی بال لیگ شروع کریں گے بنوں میں والی بال اکیڈمی میں شریک ریجن کے کھلاڑیوں کا کھیل دیکھ کر ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں کہ بنوں کا والی بال مضبوط ہاتھوں میں ہے پہلے پاکستان والی بال ٹیم میں ایک یا دو کھلاڑی کھیلتے تھے اب چار یا پانچ کھلاڑی قومی ٹیم میں بنوں کے شامل ہوتے ہیں اور اس اکیڈمی کی کارکردگی دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میںتمام کھلاڑی پاکستان ٹیم میں بنوں کے ہوں گے،قبل ازیں صوبائی عہدیداروں اور دیگر مہمانوں کا اکیڈمی کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور صوبائی سینئر نائب صدر فقیر محمد نے اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

error: Content is protected !!