نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی تلاش شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تلاش شروع کر دی۔

گزشتہ ہفتے وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کا آئینی عہدے چیف ایگزیکٹو کی جگہ خالی ہے۔ 

آئین کے مطابق 30 روز چیئرمین ذمہ داری اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا کسی کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جبکہ 90 روز کیلئے انہیں اس عہدے کی ذمہ داریاں کسی کو سونپنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے عمل کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے حوالے سے تمام معاملات پر گفتگو ہو ئی۔

اجلاس میں ارکان نے اتفاق کیا کہ نئے چیف ایگزیکٹو کو نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔

بورڈ آف گورنرز نے چیئرمین رمیز راجا پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ تقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق شروع کیا جائے۔

تعارف: newseditor