سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کو آسڑیلیا سے مضبوط حریف قرار دیدیا

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرونارتنے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ اسپن کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

بابراعظم بہترین فارم میں ہیں جبکہ اوپنر امام الحق اور یاسر کی بھی واپسی ہوئی جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیش چندیمل کو بتایا ایک بڑی اننگز کے ساتھ آئیں، پچھلے کچھ سالوں سے وہ کامیاب نہیں ہوپارہے تھے لیکن آسٹریلیا کے خلاف اننگز سے انکا اعتماد بحال ہوا ہے۔کرونارتنے نے کہا کہ جب آپ کا سینئر کھلاڑی فارم بحال کررہا ہوتا ہے تو بطور کپتان چیزیں آسان ہوجاتی ہیں، اینجلو میتھیوز ناکام ہو سکتے ہیں، میں ناکام ہوسکتا ہوں لیکن مجھے معلوم ایک کھلاڑی ٹیم کیلئے فائٹ کرے گا تو تسلی ہوجاتی ہے۔

error: Content is protected !!