پروفیسر مختار احمد بٹ ٹی ٹونٹی کارپوریٹ کرکٹ لیگ،زمین ڈاٹ کام نے فائنل جیت لیا

پروفیسر مختار احمد بٹ ٹی ٹونٹی کارپوریٹ کرکٹ لیگ کا فائنل زمین ڈاٹ کام نے جیت لیا ،فائنل معرکے میں زمین ڈاٹ کام نے اپنی حریف نیٹسول کی 68 رنز سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر مختاراحمد بٹ ٹی ٹونٹی کارپوریٹ کرکٹ لیگ کا فائنل میچ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میںکھیلا گیا ۔ فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے گرائونڈ کا رخ کیا اور دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ میرے والد مرحوم پروفیسر مختار احمد بٹ کی کھیلوں کیلئے بہت خدمات ہیں

ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 1993 میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا، اس سال دسواں ایڈیشن منعقد ہوا، کارپوریٹ سیکٹر کی تمام ٹیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے اس کو چار چاند لگا ئے ۔فائنل میں زمین ڈاٹ کام نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ندیم اکمل نے 62 اور محمد فیصل نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ نیٹسول کی جانب سے امیر عباس نے تین اور سیف رسول نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیٹسول کا آغاز اچھا رہا، احسان علی نے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر ندیم اکمل کا شکار ہوئے۔

ندیم اکمل نے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور پانچ کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ محمد فیصل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیٹسول کی ٹیم مطلوبہ ہدف سے 68رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی ۔ندیم اکمل کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

زمین ڈاٹ کام کے کپتان زوہیب نبی 217 رنز بناکر  ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، نیٹسول کے محمد فیصل 11 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر، اے ایم ٹی کے امیر حمزہ بہترین فیلڈر اور زمین ڈاٹ کام کے سلمان شاہد ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ بہترین نظم و ضبط قائم رکھنے پر جاز اور آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیموں کو ایواڈ دیا گیا۔

جعفر برادرز اور زیتون گروپ کو بہترین ایمرجنگ ٹیموں کا ایواڈ دیا گیا۔ زمین ڈاٹ کام کے کپتان زوہیب نبی ٹورنامنٹ کی چمچماتی ٹرافی وصول کی ۔

error: Content is protected !!