کے پی ہاکی لیگ‘ ملاکنڈ نے بنوں پینتھر کو ہر ادیا‘ کوہاٹ نے ہزارہ جبکہ ٹرائبل نے مردان کو ہرادیا

کے پی ہاکی لیگ کے افتتاحی میچ میں ملاکنڈ ٹائیگرز نے بنوں پینتھر کی ٹیم کو تین صفر سے ہرا دیا یہ میچ اسلامیہ کالج پشاور کے آسٹرو ٹرف پر کھیلا گیا‘ جب چارسدہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے میچ میں کوہاٹ نے ہزارہ ریجن اور ٹرائبل کی ٹیم نے مردان کی ٹیم کوہرا دیا. پشاور کا مقابلہ ڈی آئی خان کی ٹیم سے تھا تاہم میچ کو ملتوی کردیا گیا جس کے بعد صرف ملاکنڈ ٹائیگرز اور بنوں پینتھرز کی ٹیم کے مابین مقابلہ ہوا

جس میں کھیل کے چوبیسوی منٹ میں مبشر نے‘چالیسویں منٹ میں انیس نے جبکہ چون ویں منٹ میں مبشر میں ملاکنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بالترتیب گول کئے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کا مقابلہ یکساں رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی تاہم ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم ہی گول کرسکی

اس طرح افتتاحی میچ میں ملاکنڈ ٹائیگرز کی ٹیم نے بنوں کی مضبوط ٹیم کو ہرا دیا جبکہ چارسدہ میں کھیلے جانیوالے میچ میں کوہاٹ نے ہزارہ کی چار کے مقابلے میں چھ گول کرکے ٹیم کو ہرا دیا.جبکہ ٹرائبل کی ٹیم مردان کی ٹیم چار صفر سے ہرا دیاٹرائبل کی طرف سے ابراہیم نے ایک جبکہ حمزہ‘ وحید اور ظہور نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کوکو برتری دلائی

تعارف: newseditor