کے پی ہاکی سپر لیگ ،ہزارہ وارییر نے ڈی آئی خان کو7-4 سے ہرا دیا

پشاور(سپورٹس ر[پورٹر)ہزارہ واریئرنے اپناتیسرامیچ جیت کرکامیابی دوڑ میں شامل ہوگئے،جبکہ بنوں اور کوہاٹ کی ٹیموں کے مابین میچ دو ،دو گول سے برابر رہا۔خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن اور صوبائی ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کے پی سپر لیگ کے سلسلے میںپشاور ،بنوں،ڈی آئی خان،چا رسدہ میں میچزکا سلسلہ بدستور جار ی ہے،اس ضمن میںعبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کے ہاکی سٹیڈیم پربنوں اور کوہاٹ ہاکی ٹیموں کے مابین میچ کھیلاگیا،جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے پربرتری دلانے کیلئے سرتوڑکوششیں کی

کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیمیں دو،دو گو ل کرکے میچ برابرکردیا۔بنوں کی جانب سے منیب اور صفیا ن نے ایک ایک گول کی جبکہ کوہاٹ کی طرف سے احتشام اور شاہ فہدبھی ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے،دوسرے میچ میں ہزارہ واریئرکی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کی اور ایک سخت مقابلے کے بعد ڈی آئی خان کی ٹیم کو چار کے مقابلے سات گول سے شکست دیکراپی پوزیشن مستحکم کرلی۔ہزارہ وارٰیئر کی جانب سے انٹر نیشنل کھلاڑی رضوان علی نے تین،عمر بوٹا نے ایک گول،غضنفرنے ایک اورشان عرفان نے ایک گول کیا،میچ میں ہارون الرشید اورابصارعلی نے ایمپائرنگ جبکہ ہدایت اللہ نے سکوررکے فرائض انجام دیئے۔

تعارف: newseditor