شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 میں شامل

پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن 5میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس کے ساتھ معروف پاکستانی گیند باز محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناو¿ کیا گیا جس میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کئے گئے جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں جبکہ صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے ،رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے ۔دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میںکریس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن سمیت دیگرانٹرنیشنل کھلاڑی 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں جن میں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ائیٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز ہیں کی نمائندگی کریں گے یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوور زکے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا ۔

error: Content is protected !!