یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں،بابر اعظم کا کوہلی کو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے بیٹسمین اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے لئے لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔

 

ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے گزشتہ دو سال میں معمولی کارکردگی کے باوجود ویرات کوہلی کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی کی کارکردگی اچھی نہیں تو نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

error: Content is protected !!