200 کے قریب نوجوان کرکٹرز اتوار سے ایکشن میں نظر آئیں گے

تھری ڈے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے نیشنل انڈر 19 کپ کاآغاز اتوار سے ہوگا۔ چھ مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والے ایونٹس میں 200 کے قریب نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مجموعی طور پر 12 ٹیموں پر مشتمل نیشنل انڈ 19 چیمپئن شپ (تھری ڈے فارمیٹ) اور نیشنل انڈر 19 کپ ( ون ڈے فارمیٹ) 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے

ہر تین روزہ میچ کے بعدہر ٹیم ایک ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ ان دونوں میچز کے دوران ایک دن کا وقفہ ہوگا۔

دونوں ٹورنامنٹس میں شریک تمام 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں شامل ٹیموں کے میچز مریدکے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ جبکہ پول بی کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ سال کے برعکس رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر ایسوسی ایشن سے 2 انڈر 19 ٹیموں کو ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت دی ہےتاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکا۔

پہلے راؤنڈکے میچز (10-12 اکتوبر تین روزہ میچ ؛ 14 اکتوبر ون ڈے میچ):

پول اے – بلوچستان (ڈبلیو) خیبر پختونخوا (ڈبلیو) ، جناح اسٹیڈیم ، سیالکوٹ۔ سینٹرل پنجاب (ڈبلیو) -سندھ (ڈبلیو) ، جناح اسٹیڈیم ، گوجرانوالہ ؛ ناردرن (ڈبلیو) -سدرن پنجاب (ڈبلیو) ، کنٹری کلب ، مریدکے۔

پول بی – بلوچستان (بی) خیبر پختونخوا (بی) ، شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی؛ سینٹرل پنجاب (بی) -سندھ (بی) ، نیشنل گراؤنڈ ، اسلام آباد ؛ ناردرن (بی)-سدرن پنجاب (بی) ، شالیمار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد۔

تعارف: newseditor