محمد سجاد نے 147 کا بریک کر کے ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق قومی چیمپئن محمد سجاد (این بی پی) نے این بی پی 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں 147 کا زیادہ سے زیادہ بریک کھیل کر سنگ میل عبور کرلیا ،سجاد کا زیادہ سے زیادہ بریک قومی چیمپئن شپ میں یہ کسی بھی کھلاڑی کا نیا ریکارڈ ہے جبکہ گزشتہ روز احسن رمضان (پنجاب) نے دفاعی چیمپئن ٹاپ سیڈ محمد آصف (این بی پی) کو 2-5 سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ کے مطابق 46 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد، حارث طاہر، احسن رمضان اور بابر مسیح نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گذشتہ روز نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں محمد سجاد نے ذوالفقار قادر کو 4-5، حارث طاہر نے شاہد آفتاب کو 2-5، احسن رمضان نے محمد آصف کو 2-5 اور بابر مسیح نے محمد فیضان کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) اتوار کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل (کل) پیر کو کھیلا جائے گا۔ پہلا سیمی فائنل محمد سجاد اورحارث طاہر کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ بابر مسیح سے ہوگا۔

error: Content is protected !!