راولپنڈی کے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں ہاسٹل کی تعمیر کا کام شروع

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی کےکھلاڑیوں کیلیے بڑی خوشخبری، لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ہاسٹل کی تعمیر کا کام شروع کردیاگیا، 10 کروڑ روپے لاگت آۓ گی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ نے بتایا کہ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس منصوبے میں 100 کھلاڑیوں کی رہائش کیلیے سپورٹس ہاسٹل، فٹنس جم، کمللیکس کی چاردیواری اور مین گیٹ کی تعمیر کی جاۓ گی جبکہ واٹر سپلائی کیلیے بورنگ بھی پراجیکٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پیر کے روز پراجیکٹ ڈائریکٹر ندیم انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ رؤف باجوہ نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور لیاقت باغ سمیت مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا

تعارف: newseditor