34ویں نیشنل گیمز;پی ایچ ایف کے ڈائرہکٹر ڈویلپمنٹ ایمپائر و ٹورنامنٹ ایمپائر منیجر فیض محمد کی زیر نگرانی دو روزہ ایمپائرز ورکشاپ کا انعقاد

 

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جاری34ویں نیشنل گیمز میں ہاکی ایونٹ کے دوران پی ایچ ایف کے ڈائرہکٹر ڈویلپمنٹ ایمپائر و ٹورنامنٹ ایمپائر منیجر فیض محمد کی زیر نگرانی دو روزہ ایمپائرز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.

اس موقع پر بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپائر ڈویلپمنٹ فرید انصاری,سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپائر ڈویلپمنٹ زوالفقار حسین ,ویمنز ایمپائر منیجر رضیہ رضوی کے علاوہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے ایمپائرز نے شرکت کی.

دو روزہ ایمپائرز ورکشاپ کے دوران ایمپائرز کو جدید ایمپائرنگ کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دہا گیا.واضع رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایمپائرنگ کے شعبے میں ترقی و ترویج کیلئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایمپائرز فیض محمد کی سربراہی میں پاکستان بھر سے سینئر ایمپائرز پر مشتمل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایمپائرز تعینات کئے گئے ہیں.

 

error: Content is protected !!