بی -فائیو (B-5) کومبیکس اسپورٹس ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ اگلے ماہ کراچی میں منعقد ہو گی

سافٹ بال فیڈریشن پاکستان اورنیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے اشتراک سے سیکنڈ بی -فائیو (B-5) کومبیکس اسپورٹس ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ اگلے ماہ کراچی میں منعقد ہو گی جس میں کراچی کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اسپورٹس اساتذہ کو اس کھیل کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں بیس بال 5- کے کھیل کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول،کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پر فروغ دینا ہے

پا کستان میں بی فائیو (B-5) کھیل کے فروغ کیلئے کھیلوں کے سامان بنانے والی بین الاقوامی ٹریڈ مارک کومبیکس اسپورٹس نے اپنا تعاون فراہم کیا ہے واضح رہے کہ بیس بال 5 نوجوانوں کیلئے سافٹ بال اور بیس بال کے کھیل کا نیا امتزاج ہے جسے کھیلنے کیلئے نہ ہی کسی بڑے گراؤنڈ کی ضرورت ہے اور نہ ہی سافٹ بال اور بیس بال میں استعمال ہونے والے مکمل سامان کی اس کھیل کوکھیلنے کیلئے صرف ایک بال کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے 21 میٹر کے ایریا میں بھی کھیلا جاسکتا ہے

پاکستان میں بیس بال5 نوجوان طبقے میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے ورکشاپ کیلئے مراد حسین ایونٹ ڈائریکٹر جبکہ شیرازآصف کوآرڈینیٹرہوں گے ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات رجسٹریشن کے سلسلے میں اپنے تعلیمی ادارے کی معرفت شیراز آصف سے ای میل shiraz.asif02@gmail.comپررابطہ کرسکتے ہیں

error: Content is protected !!