ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ مقامی ہوٹل میں دی گئی ۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو نے کھلاڑیوں کو میڈیکل پروٹوکولز پر بریفنگ دی۔میگا ایونٹ کے لئے آئی سی سی نے خصوصی کوویڈ 19 پروٹوکولز ترتیب دیئے ہیں، انہی پروٹوکول کی روشنی میں لیکچر دیا گیا ۔

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 اکتوبر کو ہوگی، اس سے قبل لیے گئے دونوں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

error: Content is protected !!