گورنمنٹ کالج میں سپورٹس کوٹے پر داخلے پرکھلاڑیوں کے ٹرائلز کا سلسلہ شروع

پشاور (سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ کالج پشاور میں سپورٹس کوٹے پرداخلے کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزپشاور سپورٹس کمپلیکس اور پشاور یونیورسٹی پر جاری ہے،سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر مشتاق الرحمن کی سربراہی میں سپورٹس لیکچررزحسن خان اور ظفر اقبال پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی نگرانی پشاور کے مختلف مقامات پر ٹرائلز لئے جارہے ہیںاور باصلاحیت نوجوانوں کو گورنمنٹ کالج میں داخلہ دیاجائیگا۔قیوم سٹیڈیم میں اتھلیٹکس اور کبڈی کے ٹرائلزمیں بڑی تعدادمیں نوجوانوں نے شرکت کی

جبکہ پشاور پونیورسٹی میں ہینڈبال،تھروبال،چک بال،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال کے ٹرائلز منعقد ہوئے جبکہ 14اکتوبر کو پشاوریونیورسٹی میں کرکٹ،فٹ بال،بیڈمنٹن،سکواش،والی بال اور ہاکی کے ٹرائلزلئے جائینگے۔اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر مشتاق الرحمن اور حسن خان نے کہاکہ انکی کوشش ہے کہ ٹرائلزمیں باصلاحیت کھلاڑیوں کے سلیکشن ہوں،تاکہ شعبہ تعلیم میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوں۔

تعارف: newseditor