فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپین شپ میں کواٹرفائینلز راونڈختم

چیف منسٹرپنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپین شپ میں کواٹرفائینلز راونڈختم ہوگیا، سیمی فائینلز لائن اپ مکمل،واپڈا،ریلویز،آرمی اور پنجاب سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرگئیں


سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پہلی چیف منسٹر پنجاب5 اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ میں واپڈا، ریلویز، پنجاب کلر اور آرمی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ پہلے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے ایچ ای سی کو3-2 سے ہرادیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ریلویز نے اسلام آباد کو 4-1 سے شکست دی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں پنجاب کلر نے پنجاب وائٹ کو 7-1 سے ہرایا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں آرمی نے سندھ وائٹ کو 3-0 سے ہرادیا۔

پہلا سیمی فائنل19اکتوبر کو بروز منگل شام6 بجے واپڈا اور ریلویز کے مابین کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے پنجاب کلر اور پاک آرمی کے مابین کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!