پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ محمد رضوان نے 79 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اس سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81،81 اننگز میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

محمد رضوان نے آج 79 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کرکے 2 مایہ ناز بیٹرز کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ان کے علاوہ سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 98 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 101 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے تھے۔

error: Content is protected !!