پاکستان شاہینز کا سکواڈ بدھ کی رات دورہ سری لنکا پر روانہ ہو گیا، پاکستان شاہینز دورہ سری لنکا کے دوران دو چار روزہ میچ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلیں گے، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام ٹیم سے واپس لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ عاکف جاوید کو دورہ سری لنکا میں تین لسٹ اے میچز میں شرکت کرنی تھی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق عاکف جاوید کا پہلا ٹیسٹ بلوچستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مثبت آیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 دن کی آئسولیشن کے بعد عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد روانگی سے قبل ان کا دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا۔