ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیموں نے کوالفیائنگ مرحلہ اچھی کارکردگی دکھا کر عبور کیا، اگر سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اس نے کوالیفائنگ رائونڈ مرحلے کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اس کی بیٹنگ کارکردگی کو دیکھا جائے وہ ملی جلی ہی رہی ان تین کامیابیوں میں سکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف ایک بلے باز ہی چالیس سے زیادہ سکور کرنے میں کامیاب رہا ہے، رچرڈ بیرنگٹن نے پاپوا نیو گینی کیخلاف 49 گیندوں پر 70رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کو جب مین رائونڈ میں افغانستان کے بائولرز کا سامنا کرنا پڑا تو یہ زمین بوس ہو گئی اور میچ 130 رنز کے بڑے فرق سے ہار گئی جو اس کیلئے اس وقت پریشانی کا باعث ہے
سکاٹ لینڈ کی بائولنگ لائن پر اگر نظر ڈالی جائے تو اس میں جوش ڈیوی، سفیان شریف، مارک واٹ اور کرس گریوز جیسے مستند بائولرز ہیں اور انہی کی کارکردگی کی بدولت اس نے کوالیفائنگ رائونڈر بھی عبور کیا ہے، سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو آج افغانستان کیخلاف اپنی کی جانے والی غلطیوں کو دور کرکے میدان میں اترنا ہوگا، اب اگر نمیبیا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی سرپرائز ٹیم ہے جس نے سپر 12 مرحلے تک رسائی حاصل کی اس سفر کے دوران اس نے ہالینڈ اور آئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے نمیبیا کی ٹیم میں موجود آل رائونڈر ڈیوڈ ویزے جو پہلے جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیلتے تھے اس وقت اپنی ٹیم کیلئے ون مین آرمی بنے ہوئے ہیں، ان کے علاوہ کپتان اراساموس نے بھی بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، نمیبیا کیلئے اس وقت پریشانی کی بات اس کی بائولنگ لائن ہے جس میں سوائے ڈیوڈ ویزے اور جان فرائے لنک کے کوئی بھی بائولر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔