ڈربن میں پاکستان اور بھارتی بورڈ سربراہان کے درمیان ملاقات

 

 

ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات آئی سی سی سالانہ اجلاس کے بعد ہوئی، پاکستان میں ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کے معاملات زیر بحث آئے، پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے، ذکا اشرف اور بی سی سی آئی سیکرٹری کا ملاقات میں اتفاق۔

 

ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی ، جسے بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے قبول کیا ۔ جواب میں جے شاہ کی جانب سے بھی چیئرمین پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کو ورلڈ میچز کے لئے بھارت آنے کی دعوت دی گئی، ذکا اشرف نے ورلڈ کپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کی لی۔

 

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے، آپ پاکستان آ کر ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر رہے نہیں سکیں گے۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

 

 

error: Content is protected !!