پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن ٹیموں کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آئرلینڈ نے جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیتا تھا، کل ہونے والے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

error: Content is protected !!