نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بدھ کے روز آرام کیا۔ جبکہ گرین شرٹس کے دیگر کھلاڑیوں نے بدھ کے روز دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ کی۔
جمعے کو پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں نے دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، سرفراز احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، خوشدل شاہ، حیدر علی اور عثمان قادر نے پریکٹس کی۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لینے والی پلیئنگ الیون کے کھلاڑیوں نے آرام کیا جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹریننگ میں شرکت نہیں کی۔