ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمٹن چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،تھمیم نے جیت لی جبکہ سینئر کٹیگری کافائنل میچ شعیب ریاض نے اپنے نام کیا۔خیبر پختونخواباسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پیر اظہار الحق اور کے سابق کھلاڑی فضل سبحان مہمانان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز پہنائے اور کیش انعامات دیئے گئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹں ایسوسی ایشن کے صدر اسدغفار،سیکرٹری سلام گل ،سابق کھلاڑیوں محمداکمل،ریاض خان،بیڈمنٹن کوچزشہزاد،ندیم خان اور حیات اللہ بھی موجودتھے۔

ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے طارق ودودبیڈمنٹن کورٹ میں منعقدہ اس چمپئن شپ میںبڑی تعدادمیں جونیئر اور سینئرزکھلاڑیوںنے حصہ لیا،

اس ایونٹ میں بنوں اور دیگر اضلاع کے کھلاڑیوں کوکھیلنے کی خصوصی دعوت دی گئی،جنہوںنے اپنی صلاحیتوںکا بھرپورمظاہرہ کیا۔چمپئن شپ کے انڈر13کٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میںارحم سمیع آفریدی نے مدمقابل کھلاڑی باسط آفریدی کو ہرایا

دوسرے سیمی فائنل میںتھمیم نے بصیر آفریدی کوشکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی،فائنل میچ میں تھمیم نے ارحم سمیع آفریدی کو 2-1سے ہراکر چمپئن ٹرافی جیت لی،اسی طرح سینئر کٹیگری کے فائنل میں شعیب ریاض نے عزیرکو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1سے ہراکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا

مینز ڈبلز میں شہزاداورعزیر کی جوڑی نے شعیب ریاض اور ارسلان کو شکست دیدی۔اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرپیر اظہارالحق اور بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑی فضل سبحان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ۔کٹس اور کیش انعامات دیئے۔

error: Content is protected !!