ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔۔آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

اختر علی خان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ اے میں آسڑیلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائیگا جو شام سات بجے شروع ہوگا،اگر آسڑیلیا کی بیٹنگ لائن کا تجزیہ کیا جائے تو پہلے میچ میں ان کی بیٹنگ لائن وہ کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کی توقع نہیں تاہم اس کے باوجود آسڑیلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کو زیر کرنے میں کامیاب رہی، یو اے ای کی سلو وکٹوں پر سٹیو سمتھ اس وقت آسڑیلوی بیٹنگ لائن کے اہم ترین بلے باز ہیں جبکہ مارکس سٹونینس فنشر کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ آل رائونڈر گیلن میکسویل اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اور بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ ان کی کارکردگی شاندار ہے

اگر آسڑیلوی بائولنگ لائن کا تجزیہ کیا جائے تو یہ ان کی اصل طاقت ہے آسڑیلوی بائولنگ اٹیک میں اس وقت پیٹ کمنس ، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک شاندار فارم میں ہیں جبکہ یو اے ای کی کنڈیشنز ایڈم زمبا جیسے سپنرز کو سپورٹ کر رہی ہیں اس لحاظ سے بائولنگ آسڑیلوی کیمپ کیلئے پریشانی کا باعث نہیں ہے، دوسری جانب اگر سری لنکا کی بیٹنگ لائن دیکھی جائے تو وہ کاغذ پر تو بہت مضبوط نظر آتی ہے چاریتھ آسالنکا نے بنگلہ دیش کیخلاف آخری میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ ان کا ساتھ بھانوکا راجاپاسکے نے بھرپور انداز سے دیا سری لنکن بیٹنگ لائن میں پاتھم نیسانکا بھی خطرناک ہوسکتے ہیں

سری لنکن ٹیم میں شامل آل رائونڈر ہساراسنگا مڈل آرڈر میں بیٹ کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں جبکہ بائولنگ میں وہ یہاں کی وکٹوں پر انتہائی خطرناک ثابت ہوئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر سولہ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے ہیں اور دونوں نے آٹھ آٹھ میچ جیت رکھے ہیں اس لحاظ سے آج دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

تعارف: newseditor