اعظم خان کی انگلی میں چوٹ آگئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ لاہور کیخلاف میچ میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے اور ان کی ٹیم کو 119 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے ہے۔ وکٹ کیپنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور ان کی جگہ رحمان اللہ گرباز نے گلوز پہنے تھے۔

 

 

اعظم خان کی انجری کی نوعیت کیا ہے ابھی کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے نہ ہی یہ بتایا گیا کہ وہ آئندہ میچوں کیلئے دستیاب ہونگے یا نہیں، یاد رہے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں نہیں کھیل سکے تھے تاہم وہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا تھا۔

error: Content is protected !!