پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیرِاہتمام سندھ ٹینس ایسوسی ایشن 10 نومبر بروز بدھ یونین کلب کراچی میں صبح 10 بجے سے دوپہر 00-1 بجے تک تین گھنٹے کی جونیئر ٹینس انیشی ایٹو ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔ محکمہ اسپورٹس حکومت سندھ اس دورے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
آئ ٹی ایف کے کوالیفائیڈ کوچ حامد نیاز، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے قومی جونیئر ٹینس انیشی ایٹو کوآرڈینیٹر 9 سے 12 نومبر تک سندھ کا دورہ کریں گے۔ وہ ورکشاپ کے انسٹرکٹر ہوں گے۔ وہ کراچی کے چند اسکولوں کا بھی دورہ کریں گے اور حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی واپڈا واٹر ونگ کالونی اسپورٹس کمپلیکس حیدرآباد میں بھی ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی کریں گے۔ وہ صوبے کے متعدد ٹینس مراکز کا دورہ کریں گے جن میں جامشورو، سہون شریف، دادو، ٹنڈو جام، میرپورخاص شامل ہیں، (ثروت اشرف، میرپور خاص کے لیے جے ٹی آئی کوآرڈینیٹر ہوں گی )۔
یہ ورکشاپ ڈی پی ای، اسپورٹس ٹیچرز، اسپیشل ایتھلیٹس ٹیچرز، ٹینس کوچز، کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
کراچی ورکشاپ کی رجسٹریشن محمد خالد رحمانی کے وٹس ایپ نمبر 03003607209 پر ورکشاپ ڈائریکٹر۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے۔
سرور حسین، فرح ریاض، عشرت زہرا اور عباد سرور کراچی ورکشاپ کمیٹی کے ممبران ہیں۔