آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

دفاعی چیمپئن سجاد شاہ، روبرٹ شانگرا، فاضل مانیا، احمر خان سالڈیرا، علی شہباز، شبیر لشکر والا، خواجہ احمد مستقیم اور علی سوریا سمیت 24 باؤلرز نے آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کی ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل آج کھیلے جائیں گے،


کراچی کے باؤلنگ ارینا کلب کارساز میں جاری چھٹے ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز کھیلے جانے والے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز کے دس گیمز کے اختتام پر نیشنل باؤلر چیمپئن کے ٹائٹل کے حصول میں شریک 32 میں سے چھ باؤلرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ٹاپ 24 باؤلرز میں روبرٹ شانگرا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1858 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فاضل مانیا، احمر خان سالڈیرا، علی شہباز، شبیر لشکر والا، خواجہ احمد مستقیم، علی سوریا اور دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ سمیت 24 باؤلرز سمی فائنل میں پہنچ گئے، ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق اج ہونے والے مقابلوں میں شریک 24 باؤلرز میں سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 16 باؤلرز کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،

تعارف: newseditor