نیشنل وومین والی بال چیمپیئن شپ 2 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگی

سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان والی بال فیڈریشن کی سرپرستی میں AKD نیشنل وومین والی بال چیمپیئن شپ 2 نومبر سے KPT اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگی۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری و صدر سندھ والی بال ایسوسی ایشن انجینیئر شاہ نعیم ظفر کے مطابق مذکورہ چیمپپئن شپ میں دفاعی چییمپیئن واپڈا سمیت ملک بھر سے کل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

شرکت کرنے والی ٹیموں میں میزبان سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، واپڈا، آرمی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شاہد مسعود چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے جبکہ کوٹری حیدرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری پرویز احمد شیخ میڈیا کووآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔

اس ضمن میں ڈراز میٹنگ اور ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ یکم نومبر شام 4 بجے اسکائہ ٹاور ہوٹل صدر نزد ایٹریم مال کراچی میں ہوگی۔افتتاحی تقریب KPT اسپورٹس کمپلیکس میں 2 نومبر شام 4 بجے ہوگی جبکہ فائنل 6 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!