شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس کے مسائل سے دوچار ہوگئے۔ترجمان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ پیدا ہوا تھا۔

 

ترجمان نے کہا ہے کہ اس تکلیف کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا ایم آر آئی ہوا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔قومی ٹیم کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

error: Content is protected !!