ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا بنایا گیا بائیو سکیور ببل ختم ہوگیا۔بائیو سکیور ببل ختم ہونے پر کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں شائقین سے گھل مل گئے۔ حسن علی نے لابی میں آنے سے گریز کیا، شائقین اور میڈیا کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔
دوسری جانب کرکٹرحارث رؤف اورشاہین شاہ آفریدی نے شائقین سے گفتگو کی۔ حارث رؤف کا کہنا تھاکہ جو چاہتے تھے وہ نہیں ہوسکا، ٹیم نے پوری کوشش کی۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھاکہ سیمی فائنل جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔ شائقین نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور آٹو گراف لیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دی۔شائقین کرکٹ کی جانب سے اہم موقع پر کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔