شائقین کرکٹ کے لئے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے میچز فین پوڈ پر دیکھنے کا شاندار موقع

متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا شائقین کرکٹ کو باونڈری کے قریب میچ دیکھنے کے لئے فین پوڈ بنا دیا یہ فین پوڈ دبئی ، شارجہ اور ابوظبی تینوں اسٹیڈیمز میں ہوگا یہاں سے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ انجوائے کریں گے تفصیلات کے مطابق ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں جاری میچ کے دوران دو فین پوڈ بنائے ہیں جس پر شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کو قریب سے دیکھیں گے اور انہیں اسپورٹ کر سکیں گے شائقین کا انتخاب دونوں طرف کی ٹیموں کے سپوٹرز سے کیا جائے گا اور ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی انہیں یہ موقع فراہم کرئے گا کہ وہ فین پوڈ پر بیٹھیں اور میچ سے محظوظ ہوں ۔ شائقین کرکٹ کوانتہائی نرم، تین نشستوں والے صوفے پر بیٹھ کر میچ کے پانچ سے چھ اوورز دیکھنے کا منفرد موقع کے ساتھ ساتھ ان کی تصاویر کو ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر شائع کیا جائے گا جس سے شائقین کرکٹ کی یادوں میں اضافہ ہو گا یہ سہولت لیگ کے اختتام تک تینوں مقامات پر موجود ہو گی ۔

صرف بیس درہم کی ٹکٹ سے شائقین کرکٹ اس منفرد آفر کے حصول کے لئے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں تمام ٹکٹس ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی ویب سائیٹ سے آن لائن خریدی جا سکتی ہیں ۔ڈی پی ورلڈ ILT20 کا آغاز 13 جنوری 2023 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا ۔ دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں یہ ٹورنامنٹ 34 میچوں کے فارمیٹ میں متحدہ عرب امارات کی مثالی، عالمی معیار کی کرکٹ سہولیات دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ فرنچائز ٹیمیں، جن میں 100 سے زائد بین الاقوامی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم 24 کھلاڑی شامل ہیں، ان میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (نائٹ رائیڈرز گروپ)، ڈیزرٹ وائپرز (لانسر کیپٹل)، دبئی کیپٹلز (جی ایم آر)، گلف جائنٹس (اڈانی اسپورٹس لائن)، ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز) شامل ہیں )، اور شارجہ واریرز (کیپری گلوبل) شامل ہیں لیگ کا فائنل سولہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا پاکستانی شائقین کرکٹ جیو سپر اور پی ٹی وی اسپورٹس پر میچز لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

error: Content is protected !!