داؤد اسپورٹس نے محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا”

الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل داؤد اسپورٹس نے جیت لیا فائنل میچ میں تیسرٹاون ٹائیگرز کرکٹ کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں تیسر ٹاؤن ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38۰4 اوورز میں 191 رنز بناکر آوٹ ہوگئی حبیب اللّٰہ نے 41 رنز ، عبدالقادر نے 35 رنز اور عمران ملک نے 33 رنز اسکور کئے داود اسپورٹس کی جانب سے نادر شاہ نے تین جبکہ ضیاء اللّٰہ اور طلحٰہ احسان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 193 رنز 31۰2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا حیدر عباس نے آٹھ چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز اسکور کئے جبکہ شیراز علی نے سات چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے ذاکر ملک 21 رنز بناسکے تیسرٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب کی جانب سے قسمت خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا حیدر عباس کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا ایمپائرنگ کے فرائض جاوید جعفری اور زاہد اقبال نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے بعدازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

تقریب کے مہمان خصوصی محمد توصیف صدیقی سابق اسسٹنٹ سیکریٹری کے سی سی اے تھے جبکہ تقریب کی صدارت جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دو نے فرمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ محمد توصیف صدیقی نے محمد زبیر محمدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ اُن کا اور میرا کافی ساتھ رہا ہے وہ کافی محنتی انسان تھے زون دو کی کرکٹ کے فروغ میں اُن کا کردار رہا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ جاوید خان نے کہا کہ زبیر محمدی کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے الرحمٰن کرکٹ کلب کے صدر اور ٹورنامنٹ سیکریٹری شاہد علی قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا میری خواہش ہے کہ اس کے بعد بدر جعفری کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاۓ اس ٹورنامنٹ کو میں پورا اسپانسر کروں گا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ جمیل احمد چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ محمد زبیر محمدی اور میرا بہت پرانا ساتھ تھا زون دو میں اُن کی کرکٹ کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

انہوں نے اگلا ٹورنامنٹ پورا اسپانسر کرنے پر جاوید خان کا شکریہ ادا کیا آخر میں انہوں نے ٹورنامنٹ کی شاندار کوریج کرنے پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سید شاہد علی ٹورنامنٹ سیکریٹری نے کہا کہ زبیر محمدی کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد زون دو کی کرکٹ کے فروغ میں اُن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا آخر میں انہوں نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض شاہد نواب نے سرانجام دئیے اس موقع پر ظفر احمد ، شہزاد عالم ، اصغر عظیم ،ظہیرالدین ، محمد رئیس ، محمد یامین ، عارف وحید خان ، میجر کوثر کاظمی ، افضل قریشی ، ڈاکٹرعارف حفیظ ، امجد علی ، مظہر اعوان ، ندیم خان ، فرید الدین ، جاوید خان ، عاشق علی ، عبداللّہ نیازی ، جاوید اقبال ، قمبر علی ، عبدالصمد بلوچ ، احسان اللّٰہ ، محبوب علی ، شہروز علوی اور زبیر اقبال بھی موجود تھے آخر میں محمد توصیف صدیقی نے ونر ٹرافی داود اسپورٹس کے کپتان نور ولی کو پیش کی جبکہ رنراپ ٹرافی جاوید خان نے تیسرٹاون ٹائیگرز کرکٹ کلب کے کپتان عمران ملک کو پیش کی اسکے علاوہ مین آف دی میچ کی ٹرافی اور دو ہزار روپے نقد ظفر احمد نے نوجوان بیٹسمین حیدر عباس کودی۔

error: Content is protected !!