خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے نیشنل سائیکلنگ چیمپئن گوادر کے لئے ٹیموں کا اعلان کر دیا

ُپشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے 31 جنوری سے 3فروری تک گوادرمیںہونے والی چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے مرد وخواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز میں کیا گیا جس میں پشاور، مردان، مالاکنڈ اور بنوں ڈویژنوں سے 29 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سلیکشن کمیٹی میں سرمد شباب، مراد علی، طاہر شاہ، احمد زیب اور نوشین شامل تھے۔

صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق مردوں سے 42 کلومیٹر اور خواتین سے 14 کلومیٹر ٹائم ٹرائلز لئے گئے۔ مرد ٹیم میں محسن خان، فرمان محمد، عمران، عمر فاروق، ساجد علی خان، بابر علی جونیئر اور سید اللہ جبکہ خواتین ٹیم میں نازیہ خان، فریال امان، نور العین، ملائیکہ شاہد، سونیا، ثمرین، ذلیخہ اور سبا شامل ہیں۔ مراد علی، احمد زیب اور نوشین آفیشلز کے فرائض انجام دیں گے۔ خواتین ٹیم کے لئے 10 روزہ تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے مراد علی اور نوشین کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تعارف: newseditor