کوئٹہ(رپورٹ شاہ دوتانی)بلوچستان میں پچلے تین سالوں میں بے پناہ کھیلوں کے قومی اور صوبائی ایونٹس سمیت ڈسٹرکٹس سطع پر سپورٹس مقابلے منعقد کیے گئے،لیکن ان تمام کے باوجود 76 سالوں سے بلوچستان گیمز کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا، قیام پاکستان سے لیکر ابتک بلوچستان گیمز کا انعقاد نہ ہونا۔بلوچستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور اسٹیک ولڈرز کی عدم توجہی ظاہر کررہی ہے۔
سپورٹس حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر کھیل اور سیکرٹری کھیل بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ باقی تین صوبوں میں ہر سال باقائدہ صوبائی گیمز کا انعقاد کیاجاتاہے،اور پنجاب حکومت 73ویں پنجاب گیمز2022 کا انعقاد 24جنوری سے کرنے جارہی ہے،اس کے برعکس بلوچستان میں باقی کھیلوں کے ایونٹس منعقد ہورہے ہیں۔لیکن نیشنل گیمز اور بلوچستان گیمز کا انعقاد نہیں ہورہا۔جوکہ افسوسناک عمل ہے۔سپورٹس حلقوں نے امید ظاہر کی ہے۔کہ موجودہ سیٹ اپ نیشنل گیمز سے قبل ہی بلوچستان گیمز کا انعقاد کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔بلوچستان گیمز سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کا نیشنل گیمز کیلئے تیاری بھی مکمل ہوگی اور وہ مزید بہتر طریقے سے باقی صوبوں اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرسکیں گے۔