کراچی (اسپورٹس رپورٹر/کاشف احمد فاروقی )کراچی کے ڈاکٹر جنید علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم، کارساز پرتیسری شاہ پریمئیر لیگ کا افتتاح سابق رکن پی سی بی گورننگ بورڈ پروفسر اعجاز احمد فاروقی نے بال کو ہٹ لگا کر کیا، ان کے ساتھ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شازیب نظر، الفا کے اسپورٹس ڈائریکٹر ماجد رسول، سینئر ٹی وی آرٹس محمّد نظر خان، اسپورٹس ٹیچر کاشف احمد فاروقی اور دیگر اسپورٹس شخصیت بھی موجود تھے۔
لیگ چار فروری تک جاری رہے گی۔ جس میں 12 سال سے 18 سال تک کے پلئیرز حصہ لے رہے ہیں، ایونٹ میں چار ٹیموں کے پلئیرز شامل ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہزیب نظر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لیگ کا بہترین انعقاد کیا گیا ہے
مسلسل تیسری مرتبہ شاہ پریمئیرلیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔پروفسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوانوں کیلئے بےحد ضروری ہیں پلئیرز میں ایک دوسرے سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا،
لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہ ایگل نے شاہ لونز کو 21 رنز سے شکست دے دی. شاہ ایگل کے حارث ایاز نے 52 رنز اور دو وکٹز بھی لی اور ان کو مین اف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا۔ اور شاہ لونز کے حارث شاہد نے 53 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو شکست نہ بچا سکھے۔