پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 14ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 کوویڈ کی نئی لہر اور متوقع بارشوں کی وجہ سے ملتوی کر دی۔ جو 25 جنوری سے 30 جنوری 2022 تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شیڈول تھا۔
پی ٹی بی ایف کا باضابطہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت پی ٹی بی ایف کے صدر اعجاز الرحمان نے کی، اجلاس میں سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ایونٹ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اومیکرون وائرس کی وجہ سے 14ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 فروری سے 25 فروری 2022 تک منعقد ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی بی ایف کے صدر اعجاز الرحمان کا کہنا ہے کہ 14ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے لیکن کووڈ کی نئی لہر کے باعث اس میگا ایونٹ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
14ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2022 نئے شیڈول کے مطابق 20 فروری سے 25 فروری 2022 تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔