آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ناموں کے اعلان کا سلسلہ آج شروع ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ایوارڈز کے لئے ناموں کے اعلان کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، دو دنوں میں 13مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔کرکٹر آف دی ایئر کے لیے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نامزدگی ہوئی ہے۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نامزد ہوئے ہیں جبکہ ٹی 20 میں اس کیٹیگری میں بابراعظم اور محمد رضوان کی نامزدگی ہوئی ہے۔

قومی کھلاڑی ثناء فاطمہ کا نام ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر اور ون ڈے ویمن آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

تعارف: newseditor