ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان کی پیشنگوئی درست ثابت ہوئی، محمد زید کو پی سی بی نے انڈر13چمپئن شپ کیلئے طلب کرلیا

کراچی میں جاری نیشنل انڈر13کرکٹ چمپئن شپ کیلئے پشاور کے باصلاحیت کرکٹر محمدزید کو پی سی بی نے طلب کرلیا،قومی ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان اور انٹر نیشنل کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے محمدزیدکوایک بہترین کھلاڑی قراردیاتھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھرمیں کرکٹ کے فروغ اورگراس روٹس لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے نیشنل انڈر13کرکٹ چمپئن شپ کے انعقادکیاگیاجوکہ کراچی اور ملتان میں جاری ہے ،پی سی بی کے حکام نے خیبر پختونخواانڈر13ٹیم کیلئے پشاور سے تعلق رکھنے والے انڈر13کے باصلاحیت کرکٹر محمد زید کو کراچی طلب کرلیا۔

محمد زید نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر کھیلے جانیوالے متعددمیچوں میں بہترین پرفارمنس دی ہیں ،قومی ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان اور انٹر نیشنل کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے جمخانہ گرائونڈ پر کھیلنے والے محمد زید کی بیٹنگ ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاتھاکہ اس بچے میں ایک بہترین کرکٹر کی تمام تر صلاحتیں موجود ہے اور اگر اللہ نے چاہاتو یہی بچہ ایک دن بڑاسٹاربنے گا

اس اسطرح انکی پیشنگوئیاں درست ثابت ہوئی اور انڈر13کے ٹرائلزمیں سلیکٹ ہوااورباقاعدہ طور پر پی سی بی نے کراچی میں جاری نیشنل انڈر13کرکٹ چمپئن شپ کیلئے طلب کرلیا،محمد زید اب خیبر پختونخواٹیم کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتوں کاکھل کر مظاہرہ کرینگے۔

تعارف: newseditor