سوئنگ آف سلطان وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر، سوئنگ آف سلطان اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا رپورٹ مثبت آنے پر وسیم اکرم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor